۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سفیران رسالت اسلام آباد شعبہ خواہران

حوزہ/ سفیران رسالت اسلام آباد شعبہ خواہران کی جانب سے جامعہ الکوثر میں سیرت رسول خدا اور عصر حاظر میں مبلغ کی رَوش کے عنوان سے خواتین کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سفیران رسالت اسلام آباد شعبہ خواہران کی جانب سے جامعہ الکوثر میں سیرت رسول خدا اور عصر حاظر میں مبلغ کی رَوش کے عنوان سے خواتین کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

یہ نشست میں ایران کے معروف مقرر حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر ناصر رفیعی زوم کے ذریعہ شریک ہوئے سیرت رسول خدا (ص) اور عصر حاضر میں مبلغ کی روش کے عنوان سے سیر حاصل گفتگو کی۔

تصویری جھلکیاں: سفیران رسالت اسلام آباد شعبہ خواہران کی جانب سے جامعہ الکوثر میں سیرت رسول خدا اور عصر حاظر میں مبلغ کی رَوش کے عنوان سے نشست کا انعقاد

ڈاکٹر ناصر رفیعی نے چار آیات کی توسط سے چار نکات کو کو بیان کیا ہے؛
1.رسول خدا ص اپنی تبلیغ میں کیا کرنا چاہتے تھے ۔
2.روش تبلیغ کیا تھی ۔
3.خصوصیات مبلغ ۔
4 ۔آسیب ہای مبلغ ۔

سب سے پہلے ایک مبلغ وظیفہ کیا ہے ؟

وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّن دَعَا إِلَی اللَّهِ (۳۳)
(اس شخص سے ذیادہ کسی کی بات اچہی ہو سکتی ہے جس نے اللہ کی طرف بلایا ۔)

پیامبر آپکا ایک وظیفہ ہے کہ لوگوں کو خدا کے نزدیک کریں۔
خدا نے حضرت موسی کو وحی کی مجھے لوگوں کے نزدیک محبوب کرو ۔پیامبر کا بہترین کام لوگوں کو اللہ کی طرف دعوت دینی ہے ۔۔اب دعوت کس طرح دینی ہے اسکے تین طریقے ہیں ۔
۱.حکمت
۲. نصیحت
۳.منا ظرہ نیک ۔

روش تبلیغ
اگر آپ سے کوئی بدی کرے آپ احسن طریقے سے پیش آئیں۔
فتح مکہ میں پیامبر کے معاف کرنے کی مثال ہمارے لیے بہترین نمونہ عمل ہے۔

خصوصیات
وَمَا یُلَقَّاهَا إِلَّا الَّذِینَ صَبَرُوا وَمَا یُلَقَّاهَا إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِیمٍ (۳۵) ۞فصلت

روش تبلیغ میں دو نکات اہم ہیں ۔
۱. صبر
۲ظرفیت ۔
جیسے انبیاء کے درمیان حضرت یونس نے صبر نہیں کیا ۔(البتہ گناہ نہیں ہے )

فَاصْبِرْ کَمَا صَبَرَ أُولُو الْعَزْمِ ... (۳۵) ۞ احقاف۔

تبلیغ میں پیش آنے والی مشکلات ۔
تبلیغ میں کچھشکلات پیش آتی ہیں ۔
جیسے ۔حرص ۔حسد وغیرہ
اس صورت میں الله سے پناہ مانگیں ۔
وَإِمَّا یَنزَغَنَّکَ مِنَ الشَّیْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ ۖ إِنَّهُ هُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ (۳۶) ۞
اگر شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ محسوس کریں تو اللہ کی پناہ مانگیں ۔وہ یقیناً خوب سننے والا اور جاننے والا ہے ۔

آجکل تبلیغ بہت اہم کام ہے. اور تبلیغات دینی کی بہت ساری قسمیں ہیں ۔صرف تبلیغ سنتی ( ممبر کی تبلیغ) کام نہیں کر سکتی ۔ایک مبلغ لے لیے جدید ٹیکنالوجی سے آشنا ہونا ضروری ہے ۔رہبر معظم آپنی کتاب جہاد تبیین میں ۔جہاد کی تین قسمیں بیان کرتے ہی ۔
۱.جہاد اصغر۔( میدان جنگ میں جہاد)
۲.جہاد اکبر ۔(نفس سے جہاد)
۳.جہاد کبیر ۔(تبلیغ )
جہاد کبیر کے لیے مرد و زن کی کوئی قہد نہیں ہے ۔حضر فاطمہ س نے جہاد کبیر کیا ہے ۔
تبلیغ کریں تقریروں کے ذریعے ۔
بعض اوقات سوالات و جوبات کے ذریعے ۔
بعض اوقات اشارہ و تمثیل کی مدد سے ۔
تبلیغ دینی پر جاذبہ ہونی چاہیے
اور اس میں مخاطب شناسی کا ہونا بہت ضروری ہے ۔
کتاب سیرہ تبلیغی پیامبر اکرم ص ۔

پیامبر اکرم ص کی تبلیغی روش اسطرح بیان ہوئی ہے ۔۔

۱.آگاہی ۔مخاطب کو آگاہی دیں ۔
۲.تکریم شخصیت ۔جس سے آپ بات کر رہے ہیں اسے عزت دیں ۔
حضر ت امام خمینی کی مثال کہ لوگوں کو عزت دی ۔
۳.ہم اپنی مجالس میں مثالیں بیان کریں ۔
۴.بعض اوقات ڈرایں اور بعض اوقات بشارت دیں ۔

نشست کے آخر میں سوال و جواب کا بھی سلسلہ رہا؛

*سوال: بعض اوقات ایک مبلغ خود بھی نصیحت کہ ضرورت ہوتی ۔اس صورت میں کیا کرے ؟

جواب: اگر اپنی اصلاح نہیں کریں گے تو کبھی تبلیغ ممکن نہیں ۔
۱. ایک مبلغ کے لیے ضروری ہے اپنا محاسبہ کرے ۔
دن میں 50 آیات قرآنی کی تلاوت ضرور کرے ۔
ذکر کرے ،باوضو رہے ،خود کو ملائمت کرے
۲. ایک مبلغ کے لیے ایک اچھا مستمع ( سامع) ہونا بر ضروری ہے ۔
بعض اوقاف یم بزرگان کو سنتے ہیں اپنی تقریر کو تیار کرنے کے لیے یا کوئی کتاب پرھتے ہیں ۔درس دینے کے لیے ۔کبھی اپنے لیے وقت نکالے ۔اور اپنی اصلاح کے لیے کتاب پرھے ۔
۳.مراجع کرام کی زندگی پڑھے ۔

*سوال: ان دونوں جوان نسل سوشل میڈیا لر بہت مصروف ہے انہیں کیسے تبلیغ کریں اور مجالس میں لائیں ۔؟

جواب: آج کے زمانے ميں نوجوانوں کو فضای مجازی سے دور نہیں کر سکتے ۔لیکن انکے لیے تبلیغ فضای مجازی پر اچھے انداز سے کریں ۔چھوٹے چھوٹے کلپس بناے ۔اور اس مو کردار صیح طریقے سے پیش کریں ۔کیونکہ نوجوان ان کلپس کے کردار سے متاثر ہوتے ہیں ۔
مثال کے طور پر.
اگر امام حسین (ع) اور شمر پر فلم بنتی اور امام حسین کا کردار پیش کرنے والا اچھے طریقے سے پیش نہیں کرتا اور شمر والا اچھا کرتا ہے تو نوجوان شمر والے سے متاثر ہوں گے ۔
یا امم علی ع کی فلم میع مالک اشتر کا کردار کرنے والا اگر صیح پیش نہیں کرتا تو عمر عاص کے کردار سے متاثر ہوں گے لوگ ۔
تبلیغ جذاب ہونی چاہیئے ۔اچھے الفاظ پیش کریں ۔
رومان پیش کریں کلپس میں نوجوان متاثر ہوتے ہیں ۔
مثالیں پیش کریں لوگوں کے وجدان سے فائدہ آٹھاییں ۔
مثال کے طور پر ایک شخص پیامبر کے پاس آیا اور کہنے لگا میں فعل بد انجام دینا چھتا ہوں ۔
پیامبر نے کہا اگر کوئی یہ ہی فعل بد تمھاری بہن کے ساتھ انجام دینا چاھے اس نے کہا نہیں ایسا نہیں ہوسکتا ۔

*سوال: فضای مجازی میں کسطرح حجاب کے ساتھ تبلیغ کریں ؟

جواب:ایسی تبلیغ جس میں آپ لوگوں لو جذب کر سکیں اپنی طرف ۔
بہت ذیادہ نصیحت نہ کریں ۔
مثالیں بیان کریں ۔
جیسے پیامبر نے استغفار کے لیے ایک درخت کی مثال دی ۔
ایک درخت کو ہلایا اسکے پتے گرے ۔پیامبر نے فرمایا استغفار گناہوں کو ایسے مٹا دیتا ہے ۔

بزرگان سے سیکھیں ۔
جیسے آقا قرائتی ،حائری شیرازی وغیرہ ۔

*سوال: بعض مبلغین کے قول اور فعل میں تضاد ہوتا ہے جس سے علمای کا پورا گروہ بدنام ہوتے ہیں تو اس صورت ميں کیا کرئیں ۔؟

جواب: لوگوں کے لیے واضح بیان کریں مبلغ معصوم نہیں ہے ۔
جیسے ڈاکٹر کی مثال لوگوں کو منع کر رہا ہوتا ہے لیکن خود وہ چیز کھا رہا ہوتا ہے تو کیا سب ڈاکٹر ایسے ہیں ۔۔یہ عمل ہر شعبے میں ہیں ۔آپ لوگوں کو سمجھائیں ۔ایک مبلغ کی رفتار بد کو دین کی رفتار نہ سمجھیں ۔کیونکہ اسلام میں خود مشکل نہیں ہے ۔بہت سارے اچھے لوگ بھی موجود ہیں انکی طرف دیکھیں ۔پیامبر کے کتنے اصحاب تھے کیا سارے اچھے تھوری تھے ان میں خالد بن ولید جیسے لوگ بھی تھے ۔کسی نے آقا بھجت سے کہا ۔ایک طالبعلم نے چوری کی ہیں ۔آقا نے جواب دیا طالب علم نے چوری نہیں کی چور طالبعلم بن گیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .